Home / Others / اسے کہتے ہیں ’’اینٹ کا جواب پتھر‘‘ آئی ایم ایف شہباز حکومت سے بدلہ کیوں لے رہا ہے؟کامران خان نے بڑا انکشاف کر دیا

اسے کہتے ہیں ’’اینٹ کا جواب پتھر‘‘ آئی ایم ایف شہباز حکومت سے بدلہ کیوں لے رہا ہے؟کامران خان نے بڑا انکشاف کر دیا

کراچی(نیوز ڈیسک)کامران خان نے ایک کلپ شئیر کیا جس میں وہ ن لیگی رہنما آئی ایم ایف پر حملے کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔کامران خان نے کلپ شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ اللہ رحم کرے شہباز شریف نے عوام پر پیٹرول ایٹم بم گرانا بھی قبول کرلیا مگر آئی ایم ایف کی تسلی نہیں ہورہی اور آئی ایم ایف مزید

نچوڑے گی ۔انہوں نے مزید لکھا کہ عام پاکستانی آئی ایم ایف کو نہیں اس حکومت کو بد دعائیں دے گا، آئی ایم ایف شہباز حکومت سے بدلہ نہ لے تو کیا کرے ۔حکومت والوں نے عمران خان دور میں آئی ایم ایف کو جی بھر دھتکارا تھا اب بھگتیں۔اس کلپ میں مختلف ن لیگی رہنما آئی ایم ایف پر لفظی وار کرتے نظر آتے ہیں۔موجودہ وزیراعظم شہبازشریف کہتے ہیں کہ ہم ایک ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کی منتیں ترلے کررہےہیں اورانکے سامنے ایسی شرائط قبول کررہے ہیں جس سے پاکستان کی خودمختاری اور آزادی پر بہت بڑا دھچکا لگے گا۔شہبازشریف مزید کہتے ہیں کہ ایک ارب ڈالر اکٹھے کرنا مشکل نہیں لیکن یہ ایک ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہوگئے ہیں۔یہ سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔موجودہ وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری مختلف جلسوں میں اسے پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل اور عوام دشمن معاہدہ کہتے رہے۔ یہ ہماری معاشی خودمختاری کا سودا ہے۔اس آئی ایم ایف ڈیل سے نکلنے کیلئے اس حکومت کو ختم کرنا ہوگا۔موجودہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہتے رہے کہ عمران خان نے پورے ملک کی اکانومی آئی ایم ایف کے حوالے کردی ہے۔ اگر ڈالر 200 روپے پر اور پٹرول بھی 200 پر پہنچ گیا تو لوگوں کا جینا مشکل نہیں ناممکن ہوجائے گا۔موجودہ وزیرخارجہ خواجہ آصف کہتے تھے کہ یہ سٹیٹ بنک کا کنٹرول آئی ایم ایف کو دے رہے ہیں، خدا کیلئے پاکستان کو نہ بیچیں۔سرنڈ رنہ کریں، جو ملک معاشی طور پر غلام ہوجاتا ہے وہ کالونی بن جاتا ہے۔

About admin

Check Also

رات گئے بڑی خبر تحریک انصاف اور پاکستان کی بڑی سیاسی قوت کے مابین معاہدہ طے پا گیا ،کھلاڑی خوشی سے نہال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے آروائی نیو زکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com