Home / Others / رات گئے بڑی خبر تحریک انصاف اور پاکستان کی بڑی سیاسی قوت کے مابین معاہدہ طے پا گیا ،کھلاڑی خوشی سے نہال

رات گئے بڑی خبر تحریک انصاف اور پاکستان کی بڑی سیاسی قوت کے مابین معاہدہ طے پا گیا ،کھلاڑی خوشی سے نہال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے آروائی نیو زکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری اور دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔دونوں جماعتوں نے کسی صورت غلامی قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ وحدت المسلیمن کے درمیان اشتراک عمل کا جامع معاہدہ طے پاگیا، دونوں جماعتوں میں ملک سے ظلم کے خاتمے اور انصاف کی مکمل فراہمی پر اتفاق،پاکستان کی سرزمین پر کسی بیرونی ملک کے اڈے قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ملکی معاملات میں غیرملکی مداخلت کو روکنا خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول رہے گا۔پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ وحدت المسلیمن کے درمیان اشتراک عمل کا جامع معاہدہ طے پاگیا، دونوں جماعتوں نے ملک سے ظلم کے خاتمے اور انصاف کی مکمل فراہمی پر اتفاق کیا۔سیاسی اقتصادی اور دفاعی خودمختاری کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی،ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے مل کر جدوجہد کی جائے گی،پاکستان کی سرزمین پر کسی بیرونی ملک کے اڈے قائم کرنے کی اجازت نہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔آزاد خارجہ پالیسی کے بیانیئے سے کسی صورت روگردانی نہیں کی جائے گی۔ مسلم ممالک کے درمیان تنازعات میں فریق بننے سے مکمل گریز کیا جائے گا،مسلم ممالک میں تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ کشمیر و فلسطین پر قومی اخلاقی نقطہ نظر کسی قسم کا انحراف نہیں ہوگا۔قائد اعظم کے اسرائیل سے متعلق رہنماء اصول پر کسی صورت روگردانی نہیں ہوگی، پاکستان تمام ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہاں ہے،ملکی معاملات میں غیرملکی مداخلت کو روکنا خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول رہے گا۔

About admin

Check Also

فادرز ڈے کے موقع پر جمائما نے کس کی تصویر شیئر کر دی؟ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

لندن(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com