Home / Others / پاکستان تحریک انصاف کو عدالت سے زبردست ریلیف مل گیا۔۔۔ بڑی خبر دے دی گئی

پاکستان تحریک انصاف کو عدالت سے زبردست ریلیف مل گیا۔۔۔ بڑی خبر دے دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کو کنفرم کرتے ہوئے ان کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی عدالت میں لانگ مارچ کےدوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے

میں پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری ، شہریار آفریدی ، علی محمد خان ، اسد عمر، فیصل جاوید اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ تھانہ ترنول،گولڑہ اور آئی نائن کے مقدمے میں کوئی شامل تفتیش نہیں ہوا، میں تفتیشی کو پابند کر دیتا ہوں آپ شامل تفتیش ہو جائیں۔فاضل جج نے استفسار کیا کہ ابھی عدالت میں کون کون سے ملزمان پیش ہوئے ہیں، وکیل کے بتانے پر جج نے ملزمان کو ہدایت کی کہ آپ کی حاضری لگ گئی ہے آپ بےشک چلے جائیں۔بعد ازاں عدالت نے تمام مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے تمام افراد کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قاسم سوری، شہریار آفریدی، علی محمد خان، اسد عمر، فیصل جاوید،شیرازبشارت ،راجہ خرم نواز ،شیخ رشید،مرادسعید، پرویز خٹک ، شاہ محمود قریشی اور دیگر کی ضمانتیں منظور کرلیں۔دوسری جانب عدالت نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 425 میں فیصلہ مؤخر کردیا۔

About admin

Check Also

فادرز ڈے کے موقع پر جمائما نے کس کی تصویر شیئر کر دی؟ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

لندن(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com